کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پل بھی نقصان کی زد میں آئے۔
دوسری جانب بلوچستان بھر میں چار روز کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، آج سے صوبے کے 25 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
Short Link
Copied