سیلاب

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 225 ہوگئی

کوئٹہ (پاک صحافت) گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جس نے کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف واقعات میں اب تک 225 افراد جاں بحق جبکہ 95 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں سیلاب سے 26 ہزار 500 مکانات تباہ ہوچکے ہیں، جبکہ 18 پل اور 710 کلومیٹر شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ پنجاب اور سندھ میں بھی ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کوئی منظم اور موثر امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے