کوئٹہ (پاک صحافت) لیویز نے قلعہ عبداللہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افغان فورسز کے 7 سابق اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ مین لیویز نے خفیہ اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد سابق افغان فورسز کے اہلکار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد چوری، رہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied