اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان میں رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے پر شہباز شریف نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال کا تقاضا ہے کہ وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے تاکہ زندگیاں بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے، ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طور پر متحرک ہوں۔