بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد آسا عرف مُلّا ہلاک

محمد آسا ملا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف مُلّا آپسی جھگڑے میں مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گرد آسا عرف مُلّا کی ہلاکت دہشت گرد گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ہوئی، ہلاکت بی ایل ایف کے دوگروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے جھگڑے پر فائرنگ سے ہوئی۔ دہشت گرد آسا کے سر کی قیمت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی اور وہ خاران اور شور میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے قتل، ایرانی کنٹینر پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ حملے، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا اور وہ آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا۔

ہلاک دہشت گرد محمد آسا پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے