آصف زرداری

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئےاداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی۔ صدر مملکت

گوادر (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی زیرِ صدارت بلوچستان میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق گوادر میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، ملک شاہ گورگیج، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

دوران اجلاس صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئےاداروں کی استعداد ِکار بڑھانا ہوگی، بلوچستان میں قابل پولیس افسران تعینات کرنا ہوں گے اور دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے استغاثہ کا طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا۔

صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹڈ لائحہ عمل اپنایا ہے، اداروں کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو سزا دلانے کیلئے استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں شہداء کے لواحقین کے معاوضے میں اضافہ کرکے باقی صوبوں کے برابر لایا جائے، بلوچستان میں قابل اور بہادر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ضرورت ہے، قابل افسران صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بانی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے