کوئٹہ (پاک صحافت) عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جس تبدیلی کا آغاز بلوچستان سے ہوا ہے اب وہ تمام صوبوں میں نظر آئے گی اور پی ٹی آئی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کے ساتھ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت کر رہی تھی لیکن انہیں بچانے میں ناکام رہی۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ پنڈی وزیراعلی کی حمایت کر رہا تھا لیکن آخر میں ناکام ہو گیا۔ جے یو آئی ایف پاکستان پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیے گئے تمام فیصلوں کی پیروی کرتی ہے۔