اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سندھ کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت لیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر تمام امیدواروں، پارٹی قیادت، کارکنان اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیابی پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ پارٹی کی جڑیں آج بھی پہلے کی طرح مظبوط ہیں، پیپلزپارٹی حقیقی عوامی نمائدہ پارٹی اور وفاق کی زنجیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابت میں کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، بلدیاتی، ضمنی اور عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔