اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات موجودہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے جس کے بعد پی ٹی آئی مکمل مسترد ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لیے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے۔ جس کے بعد عمران خان فواد چودھری کو ڈھونڈتے پھریں گے کہ کس پارٹی میں چلے گئے ہیں۔ ہم عنقریب پی ٹی آئی کی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے والے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں انتخابات جیتے گی۔ عمران خان کا دھاندلی منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ پی ٹی آئی کی حالت یہ ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا کورم بھی پورا نہیں کر سکی۔ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے ٹکٹ لینے کے لیے فواد چودھری بھی تیار نہیں ہوں گے۔
Short Link
Copied