اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے غیرملکی کامیاب دورے دیکھ کر عمران خان اور اس کے نااہل حواری بوکھلاہٹ اور جنجھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری سیاسی بہروپیئے ہیں۔ یہ لوگ ہر پانچ سال بعد پارٹی بدلتے ہیں۔ بھارتیوں اور یہودیوں کے چندے پر پلنے والے عناصر آج بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ہی مودی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان بتائیں ذلفی بخاری کو اسرائیل کیوں بھیجا تھا؟۔ اب عمران خان آسانی سے پاکستانی عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے کیونکہ ان کا جھوٹ اور فریب عوام جان چکی ہے۔
Short Link
Copied