اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے نتیجے میں قوم کو نااہل عمران خان سے نجات ملی ہے، پارٹی کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے عوامی قوت سے قوم کو عمران حکومت سے نجات دلائی ہے۔ تمام صوبائی تنظیمیں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس اور تقریبات منعقد کرائیں۔
نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران حکومت سے نجات کی خوشی میں پارٹی اجلاس اور تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلد ملک بھر میں اس حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب عدلیہ کا امتحان ہے کہ وہ آئین شکنی کرنے والوں کو کیا سزا دیتی ہے۔
Short Link
Copied