کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان سے سب سے زیادہ تکلیف تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے مؤقف سے واضح ہو گیا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان سے سب سے زیادہ تکلیف تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دورہ بھارت میں کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔
واضح رہے کہ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس نے بھی وزیر خارجہ کے جرات مندانہ مؤقف کو قابل ستائش قراردیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کے خلاف دشمن ممالک کے عزائم کی تکمیل کر رہی ہے۔
Short Link
Copied