بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس میں سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سے ملاقاتیں

پشاور (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر ہاؤس پشاور میں سابق ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر خان، تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر بلوچ اور پاکیزہ، والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں، کھلاڑیوں ولید خان اور مصور سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ماؤ تائی چیمپئن خان سعید آفریدی، پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان، جوڈو کے ورلڈ چیمپئن عزیز الحق اور کوہ پیما ثمر خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کھلاڑیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں تائیکوانڈو میں 1 ڈین تک پہنچا ہوں، آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے