(پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جےشنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو سے مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا۔
واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچے ہیں۔ وزارتِ خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گوار ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔