بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود اور محمد علی شاہ باچہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے