لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری نے دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، انہوں نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Short Link
Copied