بلاول بھٹو کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل تواب سمیت تمام امیدواروں کو مبارکباد دی، بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے