بلاول بھٹو کا عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دینے کا اعلان

بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کارکن بھرپور تیاری کریں، عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دیں گے۔ عوامی مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے تمام اضلاع کا جلد دورہ کروں گا، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 میں پارٹی کارکنان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صرف اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں عوام کے مسائل حل ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں عام آدمی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، عوام کو لاکھوں نوکریاں ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے