بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر اظہارِ تشکر

رحیم یار خان (پاک صحافت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 171 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر رحیم یار خان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرنے کے لیے رحیم یار خان کے عوام کا شکریہ۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فتح پیپلز پارٹی کے ترقی پسند، جمہوری پاکستان کے ویژن پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، مخدوم طاہر رشید کی کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں بلکہ رحیم یار خان کے ان لوگوں کی فتح ہے جنہوں نے پسماندگی پر ترقی اور کھوکھلے وعدوں پر حقیقی خدمت کو ترجیح دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی. اُنہوں نے کہا کہ یہ مینڈیٹ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایمانداری، دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنی ہے، پیپلز پارٹی ایک خوشحال اور متحد پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے