اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
تٖفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے قرآن مجید کے نسخوں کی توہین کے واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے سیلاب کے بعد بحالی کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ نے انتونیو گوتریس سے ترقی پذیر ممالک میں تحفظ خوراک پر بھی بات کی۔ بلاول بھٹو نے انتونیو گوتریس سے بحرِ اسود میں خوراک کے اقدام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
Short Link
Copied