بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا اشرافیہ کی 1500 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا اعلان

ملتان (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اشرافیہ کی 1 ہزار 500 ارب کی سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں خطرناک صورتحال ہے، مہنگائی اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سالانہ 1500 ارب کی اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، ہم وہ ختم کرکے پیسہ عوام پر خرچ کریں گے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان کے عوام نے ثابت کردیا وہ ہمارے ساتھ ہیں، ہم مل کر معاشی اور جمہوری بحران کا مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدلنے والوں نے عوام کو تقسیم کردیا ہے، ہم ہمیشہ کے لئےنفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی صرف عوم کی طرف دیکھ رہی ہے۔ واحد سیاست دان ہوں جس نے پورے ملک میں جلسے کئے اور عوام کے پاس گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کس مشکل سے گزر رہےہیں، ان کو فکر نہیں، یہ تو معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور خوش ہیں کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی سربراہ نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کےلئے 10 نکاتی معاشی ایجنڈا بنایا ہے، جس کے تحت 17 وفاقی وزارتیں بند کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے