اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی آواز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان سے آر ایس ایس کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی حکومت اور آر ایس ایس کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ پوری قوم نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو ویلکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گجرات کے واقعات اور مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا، مودی نے جو گجرات میں کیا وہی وہ کشمیر میں کررہے ہیں۔
Short Link
Copied