شرجیل میمن

بلاول بھٹو نے 2 ماہ کی بجلی ریلیف کے بجائے لوگوں کو سولر پینل دئیے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 2ماہ کی بجلی ریلیف کے بجائے لوگوں کو سولر پینل دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوبازی، فوٹو سیشن یا عارضی حل پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ایسے کام کرنا چاہتی ہے جس سے آج ہماری عوام کو فائدہ اور اس کے بعد آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل سولر سسٹم کی تقسیم شروع کر دی ہے جس سے 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹمز دیئے جائیں گے اور وہ ساری زندگی مفت بجلی استعمال کریں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں کسی کو مفت سولر پینل نہیں دئیے گئے جبکہ پیپلز پارٹی 2 لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت 21 لاکھ افراد کیلئے گھر بھی بنا کر دے رہی ہے جس کیلئے سندھ کے عوام سندھ حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی شو بازیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کو سولر پینلز دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آصف علی زرداری آگے کے لیئے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی جلد وفاق میں حکومت بنائے گی اور بہت جلد تھر کے کوئلے سے بننے والی بجلی ایکسپورٹ ہوگی۔ ذوالفقار بھٹو نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا اور ملک کو فائدہ پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے