اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان حالات ٹھیک کریں یا پھر گھر چلے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات اور ناامنی عمران خان کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمان کے بجائے سڑکوں پر مظاہرین کے خلاف ایکشن لیا اور ٹی ایل پی پر پابندی عائد کردی۔ پرتشدد مظاہروں میں 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، اب تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔