اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانوگروسی نے ملاقات کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران اٹامک انرجی کو صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رفائیل ماریانوگروسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی رفائیل ماریانو گروسی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آج ہی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔