کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان کے ویژن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ہاکس بے کا دورہ کیا، مچھلی چوک سے کینپ جانے والی شاہراہ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے جاری کام کا جائزہ لیا اور کے ایم سی حکام نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں پیپلزپارٹی نے کئی میگا منصوبے مکمل کیے ہیں۔
مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ مچھلی چوک تا کینپ شاہراہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت بنائی جارہی ہے، یہ شاہراہ چھ کلو میٹر طویل ہے، شاہراہ کا پہلا ایک کلو میٹر کا فیز مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے کلو میٹر پر کام جاری ہے۔
Short Link
Copied