بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ ترجمان

بلاول بھٹو نوازشریف

کراچی (پاک صحافت) ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات کا کوئی اور ایجنڈا نہیں بلکہ دونوں رہنما پارٹی قائدین کی حیثیت سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار بدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف اپنی اپنی پارٹیوں کے سربراہ کے طور پر ملاقات کریں گے۔ متحدہ حکومت کے لئے حلف اٹھانے سے قبل پارٹی سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میاں نواز شریف کو سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات پر مبارک باد دیں گے۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں آج ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے