اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کرکے سفاکیت کی تمام حدوں کو عبور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کے لئے شرم کا مقام ہے، سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔ نے اپیل کی کہ عالمی ادارے اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیرانسانی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پر آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ پاگل پن اب بند ہوناچاہیے، ذمےداروں کا احتساب ہونا چاہیے۔