سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ میاں صاحب! آپ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا سلوگن لیکر چلے تھے، کیا آپ ووٹ کو عزت دے رہے ہیں؟
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے لوگ کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی یہی کہتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، اسٹیبلشمنٹ سب کی ہے۔ ادارے ملک کے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں اگر 18ویں ترمیم 70 میں ہوتی تو بنگلہ دیش نہ بنتا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج ہے۔
Short Link
Copied