بلاول بھٹوزرداری کی سندھ کے رہنماؤں سے ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رہنماؤں نے ملاقات کی، جس کے دوران آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق خصوصی تبادلہ خیال گیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین کو آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق سندھ میں ہونے والی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو آزاد کشمیر انتخابات میں سندھ کی نشستوں پر تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں کراچی سے قانون ساز اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر عامر غفار لون بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے