اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بغیرکورٹ آرڈر آرمی چیف یا کسی کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنا غیرقانونی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے لیک ہونے سے متعلق عبوری رپورٹ مجھے دکھادی گئی ہے، امید ہے کہ آج فائنل رپورٹ بھی مل جائے گی۔ پتہ چلالیا ہے ایک کا تعلق لاہور سے ہے اور راولپنڈی سے بھی کوئی ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ان میں کوئی اتھارائز ہو کیونکہ راولپنڈی میں سرکل ہے وہاں اسیسمنٹ ہوتی ہے، ان لوگوں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسیسمنٹ کے حوالے سے دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کام کی اجازت دینا یا اس پر آنکھیں بند کرنا فرائض کی ادائیگی نہ کرنے جیسا ہے۔
Short Link
Copied