اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ خیال رہے کہ علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو 15 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک درکار ہے۔
Short Link
Copied