بشیر میمن نے حکومت کے گھناونے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے بیان نے حکومت اور عمران خان کے گھناونے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔ اب مقتدر اداروں کو اس پر ایکشن لینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کے بیان پر تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ یہ بیان انتہائی اہم اور حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ وزیراعظم، وزیر قانون، مشیر برائے احتساب کو سامنے آکر الزامات پر وضاحت دینی چاہئے۔

رہنما پی پی پی سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ بشیر میمن کے بیان سے واضح ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے کو اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے، اپوزیشن ارکان تو اپنی جگہ احتساب کے نام پر معزز ججز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے۔ بشیر میمن کے بیان سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو تقویت ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے