بشکیک سے خصوصی پرواز طلبہ کو لے کر باچاخان ایئرپورٹ پہنچ گئی

بشکیک

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کا تیسرا خصوصی طیارہ بشکیک سے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی طیارے کے ذریعے تقریباً تین سو کے قریب پاکستانی طلبہ کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔

طلبہ میں اکثریت کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ تمام طلبہ اپنے آبائی علاقوں کر روانہ ہوگئے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ بشکیک میں ہم غیر معمولی حالات سے گزرے ہیں بشکیک میں اب بھی خوف کی فضا برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے