اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے جو کچھ کہا وہ مکمل تیاری اور سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بشیری بی بی جیسے بیان کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو ناراض کرکے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ رہا ہے، خان نہیں تو پاکستان نہیں کا نعرہ سائفر والے امریکہ سے ہوتا ہوا مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین تک آپہنچا ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی نے ننگے پاؤں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے یہ بھی نہ سوچا کہ ایک عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناؤنا اور شرانگیز الزام لگایا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied