لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے بعد عثمان بزدار کی بھی مکمل چھٹی ہوجائے گی، اس لئے اب انہیں بھی الوداعی ملاقاتیں کرکے تیاری کرنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار صاحب آپ نے سی ایم میس سے جتنے مٹن پلاؤ، ہرن کھانے تھے کھا لئے، اب جیل کی دال روٹی کھانے کا وقت آگیا ہے۔ اب جیل جانے کی تیاری کریں۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد عثمان بزدار کا نمبر آئے گا، ان کی ملاقاتیں صرف "کرسی بچاؤ” کے تحت ہو رہی ہیں، اب نہ کرسی رہے گی نہ شاہی پروٹوکول رہے گا۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر نااہل ٹولے کا خاتمہ کرے گا۔
Short Link
Copied