وزیراعظم

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز پر لگائے الزامات پر معافی مانگ لی

لندن (پاک صحافت) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف پر لگائے الزامات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات پر معافی طلب کی گئی، رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے انتہائی معذرت خواہ ہیں، اخبار قبول کرتا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اخبار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف پر برطانوی امداد میں خورد برد کا کوئی الزام نہیں لگایا، اخبار نے خبر نیب کی تحقیقات کے حوالے سے شائع کی تھی۔ یاد رہے کہ ڈیلی میل نے آرٹیکل میں شہباز شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے