لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق تازہ بیان جاری کر دیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر رضا بٹ نامی صارفین نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیک کرتے ہوئے ان سے صحت سے متعلق دریافت کیا، جس مریم نواز نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق پُرامید ہیں کہ انشاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔