امتیاز شیخ

بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا ہے۔ صوبائی وزیر

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت نے بجٹ میں عوام کے بجائے صرف ایک طبقے کو نوازا ہے۔ بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صرف ایک طبقے کو نوازا گیا ہے جبکہ عوام کو درپیش مسائل کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کے لیے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ہے۔

صوبائی وزیر سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خود اعتراف کیا جبکہ ان کے خاتمے کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافہ کیا گیا جس سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے