بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے، وزیر اعظم وعدہ پورا کریں گے۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسے حل ہوں گے، امید ہے بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی ہاؤس میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر بلاول نے ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان میں سستی نظر آرہی ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے۔ وزیراعلی سندھ نے مشکل معاشی صورتحال، اراکین کے سامنے رکھی، ہمیں محدود وسائل سے گورننس بہتر کرنی ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے، اپنے ارکان اسمبلی میں سستی دیکھ رہا ہوں، کچھ لوگوں کی اچھی رپورٹس مل رہی ہیں، کچھ کی نہیں۔ پیپلزپارٹی کے وزرا محنت کریں تاکہ ان کا کام نظر آئے، ایک دوسرے کو سیاسی مخالفت کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، آپ لوگ بار بار کامیاب ہوکر آرہے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں، الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے، مگر آپ توجہ نہیں دے رہے، ارکان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے حلقوں پر توجہ دیں، اپنے منصوبوں کے فیصلے کھلی کچہری میں مشورے لے کر کریں۔ پارلیمانی حاضری کیساتھ اپنےحلقوں میں بھی وقت دینا ہوگا، اندرونی مسائل کے باعث پارٹی اور حکومت کو نقصان نہ پہنچے، ہمیں اچھے آفیسرز کو موقع دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے