بجلی

بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت نے آئی ایم ایف کو پلان دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی 6 روپے یونٹ سستی کرنے کےمنصوبے سے متعلق حکومت نے آئی ایم ایف کوپلان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف کی طرف سے گرین سگنل کا انتظار ہے، منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی، 2800 ارب میں سے 1400 ارب وفاقی حکومت ادا کرے گی، 1400 ارب روپے چاروں صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت اپنے حصے سے دیں گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کو 699 ارب، سندھ 351 ارب اور خیبرپختونخوا کو 231 ارب دینا پڑیں گے، منصوبے کے تحت 2800 ارب روپے کی ادائیگی کرکے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرایا جائے گا، آئی پی پیز سے معاہدے ختم یا ان کی شرائط میں نرمی کرائی جائے گی۔

بعض ناکارہ پاور پلانٹس کو پوری ادائیگی کرکے معاہدوں کو ختم کیا جائے گا، کچھ پاور پلانٹس کو مقامی قرضوں کی ادائیگی کردی جائے گی، سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی سے 1.15 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہوگی، یکمشت 2300 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ اتارنے سے بجلی کی قیمت 2.83 روپے فی یونٹ کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے