بجلی

بجلی یونٹ پر 14 روپے کا ریلیف، پنجاب حکومت نے 5 کمپنیوں کو خط لکھ دیا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے صوبے اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے لیے 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال کردیے۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔ خطوط اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو بھجوائے گئے ہیں۔ خط میں حکومتی پیکیج کی رقم سے 14 روپے فی یونٹ کمی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

ترجمان وزیر اعلی پنجاب کے مطابق خطوط میں آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو، لیسکو سے کہا ہے کہ وہ 201 سے 500 یونٹ والے شہریوں کے بلوں میں کمی کریں۔ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کردے گی۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف کےلیے صوبائی حکومت 45 ارب اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے