احسن اقبال

بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، قوم کو اس بحران سے نکالیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔

واضح رہے کہ تقریب کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو مسلط کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے