اویس لغاری

بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہے۔ اویس لغاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں پر چیئرمین ٹاسک فورس اور وفاقی وزیر اویس لغاری کا موقف سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ کل خبر چلی کہ 2 روپے کچھ پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ 77 پیسے کم ہوئی ہے کچھ عناصر مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پروپیگنڈا کرکے عوام کو غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہے ہیں، توانائی کے شعبے کے مسائل حل کریں گے۔ عوام کو آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے