بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت ریلیف کی دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزيراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی پیمانے پر قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے کام جاری ہے، ریلیف بجلی کی قیمتوں کمی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کےلیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اوسط ساڑھے7 روپے کمی کی گئی، یہ ایک بڑا ریلیف ہے جو گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کےلیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے