اویس لغاری

بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے۔ وفاقی وزیر بجلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر بجلی نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے اتفاق رائے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، یہ ایک گمبھیر مسئلہ بن چکا ہے جس کا اکیلے حکومت حل نہیں نکال سکتی، ہمیں چاروں صوبوں کا تعاون درکار ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ پورا نظام بیمار ہوچکا ہے ایکسین ایس ڈی او میٹر ریڈر افسران اور دیگر عملہ بدعنوانی غفلت اور نااہلی میں ملوث ہے جو خود عوام کو بجلی چوری کے طریقے بتاتا ہے، بجلی کی کمپنیاں بدعنوانی میں مکمل طور پر ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے