بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ پاکستان میں قدرے استحکام آرہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

سینیٹر طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے حوصلے نہ بڑھتے۔ پی ٹی آئی کے مارچ اور دھرنوں سمیت تمام کارڈ ناکام ہوئے ہیں، ان کو پتہ ہے ان کے کیسز میں جب تک این آر او نہیں ہوگا، کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ دو سال سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ 9 مئی کیس کس عدالت میں چلیں گے، 26ویں ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے حالات کو بہتر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے