بانی پی ٹی آئی کو ڈیل، ڈھیل ملتی نظر نہیں آتی، گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

لندن (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظر نہیں آتا۔

لندن میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان پہلے ہے یا کوئی اور چیز۔ کامران ٹیسوری بولے ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، 26 ویں ترمیم معمول کی ترمیم تھی، اب 27 ویں ترمیم بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم سے عدالتوں میں اصلاحات ہوں گی جس سے لوگ استفادہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے