رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ ویڈیوز میں انکے اپنے لوگ موجود ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاملے کو الجھا رہے ہیں اور انہیں پتا ہے ویڈیوز میں ان کے اپنے لوگ موجود ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ سب کچھ ان لوگوں نے خود کرایا ہے، جب ٹرائل ہوگا تب پتا چلے گا ثبوت کس قدر اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی یہیں ہیں اور بانی پی ٹی آئی بھی یہیں ہے، فتنہ فساد کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، یہ آدمی ریاست کے خلاف کھڑا ہے، ملک میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ رنا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2011 سے اب تک اس کی سیاست اینٹی اسٹیٹ سیاست رہی ہے، ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ادارے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہناتھاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا، اگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے