اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا عظیم یوٹرن میں بات چیت کیلئے حاضر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصہ یہ ہے کہ یوٹرن لینا ہی لیڈرشپ ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا آرمی چیف باپ ہوتا ہےپھر نیوٹرل کہا، عمران خان نے پھر ملک میں سول نافرمانی تحریک شروع کی، اب کہہ رہا اللہ کے واسطے معافی دے دو،عمران خان کا عظیم ترین یوٹرن ہے کہ میں حاضرہوں مجھ سےبات کریں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ہم نے عمران خان کو حکومت بنانےکی دعوت دی تھی، ملک میں جو بھی شخص نفرت پھیلائے گا وہ مقبول ہوگا، دنیا میں سب سے آسان کام نفرت بیچنا ہے، ہٹلر بھی بہت پاپولر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک ڈیڑھ سال میں مہنگائی کی شرح 38 سے اڑھائی فیصد پر آگئی ہے، کھانے پینے کی اشیا میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کرنا حکومت کا حق ہے۔